16 اکتوبر، 2025، 4:37 PM

اسنپ بیک میکانزم، غیر جانبدار تحریک کے اراکین کی ایران کی حمایت

اسنپ بیک میکانزم، غیر جانبدار تحریک کے اراکین کی ایران کی حمایت

غیر جانبدار تحریک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اسنپ بیک پر ایران کے مؤقف کی بھرپور تائید، قرارداد 2231 کو مؤثر قرار دے کر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ غیرجانبدار ممالک کی تحریک کے 100 سے زائد رکن ممالک نے اسنیپ بیک میکانزم کے حوالے سے ایران کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں غیر جانبدار تحریک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عالمی، اقتصادی، سماجی اور سیاسی مسائل پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے اس حوالے سے بتایا کہ اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں ایران کی تجویز پر کئی اہم نکات شامل کیے گئے، جن میں اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کی شدید مذمت اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلامیے میں اسرائیلی حملوں کو جارحانہ اور ناقابل قبول قرار دیا گیا اور ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی بھی علیحدہ مذمت کی گئی۔

عراقچی نے مزید کہا کہ سب سے اہم نکتہ اسنپ بیک کے حوالے سے ایران کی حمایت ہے۔ غیرجانبدار تحریک نے واضح کیا کہ قرارداد 2231 اب بھی مؤثر ہے اور اس کی مدت 18 اکتوبر کو مکمل ہونے پر اسے منسوخ ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس حمایت کو ایران کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔

News ID 1935968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha